Headlines

اسرائیل ۔حماس کولیکروزیراعظم نریندر مودی کابڑابیان ۔۔کہا۔یرغمالیوں کی رہائی کاہندوستان نے کیا خیرمقدم

اسرائیل ۔حماس کولیکروزیراعظم نریندر مودی کابڑابیان ۔۔کہا۔یرغمالیوں کی رہائی کاہندوستان نے کیا خیرمقدم

اسرائیل ۔حماس کولیکروزیراعظم نریندر مودی کابڑابیان ۔۔کہا۔یرغمالیوں کی رہائی کاہندوستان نے کیا خیرمقدم

ی ایم مودی نے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔ عام شہریوں کی ہلاکت جہاں بھی ہو، قابل مذمت ہے۔ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

نئی دہلی: جی 20 میٹنگ (ورچوئل جی 20 لیڈرز سمٹ) سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس جنگ کو کسی بھی قسم کی علاقائی تنازعہ کی شکل اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کی صورتحال ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ آج ہمارا ساتھ آنا اس بات کی علامت ہے کہ ہم تمام مسائل کے تئیں حساس ہیں اور ان کے حل کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔ عام شہریوں کی ہلاکت جہاں بھی ہو، قابل مذمت ہے۔ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کوئی علاقائی تنازعہ بن کر نہ رہے جائے۔ وزیراعظم نریندرمودی میں مشرقی وسطحیٰ میں امن کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جنگ کے بعد پیدا شدہ حالات کو نمٹنے کے لئے مؤثر اقداما ت کیے جانے چاہیے ۔پی ایم مودی نے اس بات کا اعادہ کیاہے کہ ہندوستان ہمیشہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تمام مسائل کو ختم کرنے کے لئے دو ملکی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے فلسطینی کاز حمایت کرتاہے۔