Headlines
وہیں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی کہا کہ اس سال اپریل کے آخر سے ملک میں موسم کی خراب صورتحال پیدا ہونے کی پیشین گوئی ہے اور اتفاق کی بات ہے کہ اس دوران لوک سبھا کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ ایسے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے پہلے سے تیاری کرنا ضروری ہے۔ وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں آنے والے اگلے ڈھائی ماہ خراب موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتفاق کی بات ہے کہ اس عرصے کے دوران عام انتخابات بھی ہیں، جس میں تقریباً ایک ارب لوگوں کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے۔

ہوجائیے تیار! اپریل میں ہی پورے ملک کو جھلسائے گی گرمی، آئی ایم ڈی کا الرٹ کردے گا پریشان

وہیں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی کہا کہ اس سال اپریل کے آخر سے ملک میں موسم کی خراب صورتحال پیدا ہونے کی پیشین گوئی ہے اور اتفاق کی بات ہے کہ اس دوران لوک سبھا کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ ایسے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے پہلے سے تیاری کرنا ضروری ہے۔ وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں آنے والے اگلے ڈھائی ماہ خراب موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتفاق کی بات ہے کہ اس عرصے کے دوران عام انتخابات بھی ہیں، جس میں تقریباً ایک ارب لوگوں کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے۔

Read More
کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 مارچ کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے ایک عدالت نے کیجریوال کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 15 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد یہاں خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے عدالت سے کیجریوال کو 15 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پوچھ گچھ کے دوران بالکل تعاون نہیں کیا۔ اس کے بعد جج نے انہیں 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

بیوی بچوں کے علاہ اور کن تین لوگوں سے جیل میں ملیں گے کیجریوال، تہاڑ انتظامیہ کو دئے 6 نام

کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 مارچ کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے ایک عدالت نے کیجریوال کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 15 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد یہاں خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

ای ڈی نے عدالت سے کیجریوال کو 15 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پوچھ گچھ کے دوران بالکل تعاون نہیں کیا۔ اس کے بعد جج نے انہیں 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

Read More
ممبئی انڈینز سے ملے 126 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلز کو ابتدائی جھٹکے لگے ۔ یشسوی جیسوال، جوس بٹلر اور سنجو سیمسن نے اچھی شروعات کے بعد وکٹ گنوادی۔ اس کے بعد ان فارم ریان پراگ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ کے 14ویں میچ میں راجستھان رائلز کے دو گیند بازوں نے ممبئی انڈین ٹیم کے بلے بازوں پر قہر ڈھایا ۔ تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے اپنے پہلے ہی اوور میں لگاتار دو وکٹ لے کر ممبئی ٹیم کی اچھی شروعات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پانچویں گیند پر روہت شرما اور اگلی گیند پر نمن دھیر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ بولٹ نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد یجویندر چہل نے اور بھی زیادہ خطرناک بولنگ کی اور صرف 11 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔

ممبئی انڈینز کی لگاتار تیسری ہار، چہل اور بولٹ کا دھماکہ، راجستھان نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک

ممبئی انڈینز سے ملے 126 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلز کو ابتدائی جھٹکے لگے ۔ یشسوی جیسوال، جوس بٹلر اور سنجو سیمسن نے اچھی شروعات کے بعد وکٹ گنوادی۔ اس کے بعد ان فارم ریان پراگ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اس سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ کے 14ویں میچ میں راجستھان رائلز کے دو گیند بازوں نے ممبئی انڈین ٹیم کے بلے بازوں پر قہر ڈھایا ۔ تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے اپنے پہلے ہی اوور میں لگاتار دو وکٹ لے کر ممبئی ٹیم کی اچھی شروعات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پانچویں گیند پر روہت شرما اور اگلی گیند پر نمن دھیر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ بولٹ نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد یجویندر چہل نے اور بھی زیادہ خطرناک بولنگ کی اور صرف 11 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔

Read More
آگرہ کے فوارہ میں واقع آستانہ عالیہ قادریہ میں روز افطار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام سید سنوان احمد شاہ نے کیا تھا۔ جس میں شہر کے ہندو اور مسلم بھائی چارے کی مثال دیکھنے کو ملی۔

یہاں ہندو و مسلم سبھی نے مل کر کیا روزہ افطار، پیش کی قومی اتحاد کی انوکھی مثال

آگرہ کے فوارہ میں واقع آستانہ عالیہ قادریہ میں روز افطار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام سید سنوان احمد شاہ نے کیا تھا۔ جس میں شہر کے ہندو اور مسلم بھائی چارے کی مثال دیکھنے کو ملی۔

Read More

عمران خان کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے اس بڑے معاملہ میں رد کی سزا، کیا جیل سے بھی ہوں گے رہا؟

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 14 سال قید کی سزا معطل کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سزا کے خلاف اپیل پر سماعت عید کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔

Read More