Headlines

ممبئی انڈینز کی لگاتار تیسری ہار، چہل اور بولٹ کا دھماکہ، راجستھان نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک

ممبئی انڈینز سے ملے 126 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلز کو ابتدائی جھٹکے لگے ۔ یشسوی جیسوال، جوس بٹلر اور سنجو سیمسن نے اچھی شروعات کے بعد وکٹ گنوادی۔ اس کے بعد ان فارم ریان پراگ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ کے 14ویں میچ میں راجستھان رائلز کے دو گیند بازوں نے ممبئی انڈین ٹیم کے بلے بازوں پر قہر ڈھایا ۔ تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے اپنے پہلے ہی اوور میں لگاتار دو وکٹ لے کر ممبئی ٹیم کی اچھی شروعات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پانچویں گیند پر روہت شرما اور اگلی گیند پر نمن دھیر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ بولٹ نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد یجویندر چہل نے اور بھی زیادہ خطرناک بولنگ کی اور صرف 11 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔

ممبئی انڈینز کی لگاتار تیسری ہار، چہل اور بولٹ کا دھماکہ، راجستھان نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک

نڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کی ٹیم نے ممبئی انڈینز کو شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ممبئی کی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کی ٹیم نے ممبئی انڈینز کو شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ممبئی کی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاس جیتنے کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ اور یجویندر چہل کی خطرناک گیندبازی کے سامنے ممبئی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 125 رنز ہی بنا سکی۔ آسان نظر آرہے ہدف کو حاصل کرنے میں راجستھان نے 4 وکٹ گنوا دئے ۔ ٹیم نے ریان پراگ کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت 15.3 اوورز میں جیت حاصل کرلی۔

ممبئی انڈینز سے ملے 126 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلز کو ابتدائی جھٹکے لگے ۔ یشسوی جیسوال، جوس بٹلر اور سنجو سیمسن نے اچھی شروعات کے بعد وکٹ گنوادی۔ اس کے بعد ان فارم ریان پراگ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اس سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ کے 14ویں میچ میں راجستھان رائلز کے دو گیند بازوں نے ممبئی انڈین ٹیم کے بلے بازوں پر قہر ڈھایا ۔ تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے اپنے پہلے ہی اوور میں لگاتار دو وکٹ لے کر ممبئی ٹیم کی اچھی شروعات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پانچویں گیند پر روہت شرما اور اگلی گیند پر نمن دھیر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ بولٹ نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد یجویندر چہل نے اور بھی زیادہ خطرناک بولنگ کی اور صرف 11 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔