Headlines

’لوگ مررہے ہیں، اب بہت ہوگیا‘ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سربراہوں کی اسرائیل۔ حماس جنگ بندی کی اپیل

نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جنگ بندی کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آرہے ہیں۔ دونوں کے درمیان جاری لڑائی میں سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کا ہو رہا ہے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے سبھی اہم اداروں کے سربراہان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں "فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی" کا مطالبہ کیا۔ سبھی سربراہان نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں شہریوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کے سربراہوں نے کہا کہ "تقریباً ایک ماہ سے دنیا اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں بدلتی ہوئی صورتحال کو دیکھ رہی ہے اور جانی نقصان اور نقل مکانی کی بڑھتی ہوئی تعداد سے حیران اور پریشان ہے۔" یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت 18 تنظیموں کے سربراہان نے 7 اکتوبر کو حماس کے ذریعہ اسرائیل پر حملے کے بعد سے دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں کو تذکرہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "غزہ کی پوری آبادی کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور ان حملہ کیا جا رہا ہے، انہیں زندہ رہنے کیلئے ضروری چیزوں تک رسائی حاصل کرنے سے محروم کردیا گیا ہے، ان کے گھروں، پناہ گاہوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں پر بمباری کی گئی، یہ ناقابل قبول ہے۔"

’لوگ مررہے ہیں، اب بہت ہوگیا‘ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سربراہوں کی اسرائیل۔ حماس جنگ بندی کی اپیل

یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت 18 تنظیموں کے سربراہان نے 7 اکتوبر کو حماس کے ذریعہ اسرائیل پر حملے کے بعد سے دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں کو تذکرہ کیا۔

نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جنگ بندی کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آرہے ہیں۔ دونوں کے درمیان جاری لڑائی میں سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کا ہو رہا ہے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے سبھی اہم اداروں کے سربراہان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں “فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی” کا مطالبہ کیا۔ سبھی سربراہان نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں شہریوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے سربراہوں نے کہا کہ “تقریباً ایک ماہ سے دنیا اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں بدلتی ہوئی صورتحال کو دیکھ رہی ہے اور جانی نقصان اور نقل مکانی کی بڑھتی ہوئی تعداد سے حیران اور پریشان ہے۔” یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت 18 تنظیموں کے سربراہان نے 7 اکتوبر کو حماس کے ذریعہ اسرائیل پر حملے کے بعد سے دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں کو تذکرہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “غزہ کی پوری آبادی کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور ان حملہ کیا جا رہا ہے، انہیں زندہ رہنے کیلئے ضروری چیزوں تک رسائی حاصل کرنے سے محروم کردیا گیا ہے، ان کے گھروں، پناہ گاہوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں پر بمباری کی گئی، یہ ناقابل قبول ہے۔”