Headlines

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں دردناک حادثہ، کھائی میں گری بس، کم از کم 38 افراد کی موت

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں دردناک حادثہ، کھائی میں گری بس، کم از کم 38 افراد کی موت

جموں کشتواڑ قومی شاہراہ پر بدھ کے روز ایک بس کے دریائے چناب کی گہری کھائی میں گرجانے سے کم از کم 38 افراد کی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 50 افراد سوار تھے۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ علاقے میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب مسافروں سے بھری بس اچانک گہری کھائی میں جاگری اور پھر کہرام مچ گیا۔ جموں کشتواڑ قومی شاہراہ پر بدھ کے روز ایک بس کے دریائے چناب کی گہری کھائی میں گرجانے سے کم از کم 38 افراد کی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 50 افراد سوار تھے۔ فی الحال زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 52 سیٹوں والی بس میں 50 مسافر بیٹھے تھے۔ مسافروں سے بھری یہ بس بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں دریائے چناب کی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ جبکہ کچھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کچھ مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو اسسر کے پرائمری ہیلتھ کیئر (پی ایچ سی) سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہے ہیں۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔