Headlines

ایران میں جنرل سلیمانی کی برسی کے موقع پر زوردار دھماکے، 103 افراد کی موت، تقریبا 120 زخمی

ایران میں جنرل سلیمانی کی برسی کے موقع پر زوردار دھماکے، 103 افراد کی موت، تقریبا 120 زخمی

تہران: ایران کے شہر کرمان میں ایک قبرستان کے قریب زور دار دھماکوں میں کم از کم 103 افراد کی موت ہوگئی ہے۔  میڈیا رپورٹس رپورٹ کے مطابق کمانڈر قاسم سلیمانی اسی قبرستان میں دفن ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرمان شہر میں ایک قبرستان کے قریب کم از کم دو دھماکوں میں کم از کم 103 افراد کی موت ہوگئی ہے، جہاں مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی مدفون ہیں۔ ایران میں بدھ کو ان کی چوتھی برسی منائی جا رہی تھی۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے شہر کرمان میں ایک قبرستان کے قریب دو دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر ہوا اور دوسرا 15 منٹ بعد ہوا۔ پہلے دھماکے کے بعد ہجوم کی بھگدڑکے دوران بھی لوگ زخمی ہوئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قاسم سلیمانی کی برسی کےموقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے، دھماکوں میں 103 افراد کی موت ہوگئی اور بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اموات میں اضافے کا