Headlines

امریکہ کا بیان قابضین کے لیے گرین سگنل: حماس

امریکہ کا بیان قابضین کے لیے گرین سگنل: حماس

حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی دعووں کی تائید کرکے واشنگٹن نے قابض فوج کو مزید قتل عام کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ حماس نے جاری کردہ بیان میں غزہ کے اسپتالوں میں حماس کی موجودگی سے متعلق اسرائیلی دعووں کی تائید کرنے پر امریکہ کی مذّمت کی ہے۔

غزہ: حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی دعووں کی تائید کرکے واشنگٹن نے قابض فوج کو مزید قتل عام کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ حماس نے جاری کردہ بیان میں غزہ کے اسپتالوں میں حماس کی موجودگی سے متعلق اسرائیلی دعووں کی تائید کرنے پر امریکہ کی مذّمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس غزہ کے اسپتالوں کو استعمال نہیں کر رہی۔ پینٹاگون اور وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کئے گئے اس نوعیت کے بیانات اصل میں، قابض قوّتوں کو مزید قتل عام کرنے، عوام کو اپنی زمین سے جبّری ہجرت کروانے اور غزّہ کے اسپتالوں میں وحشیانہ قتل عام میں اضافے کیلئے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو دیا گیا ایک گرین سگنل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم ایک دفعہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ غزّہ میں اجتماعی نسل کشی کے براہ راست ذمہ دار ‘واشنگٹن’ اور اس کے اتحادی قابضوں کے جھوٹے دعووں کی تحقیق کے لئے اقوام متحدہ میں ایک کمیشن قائم کیا جائے۔ یہ کمیشن غزّہ کے تمام اسپتالوں کا دورہ کرے اور یہاں ضروری تحقیقات کرے”۔