Headlines

یو اے پی اے کے تحت گینگسٹر گولڈی برار کو دہشت گرد قرار دیا گیا، وزارت داخلہ نے جاری کیا نوٹیفکیشن

Goldy Brar News

یو اے پی اے کے تحت گینگسٹر گولڈی برار کو دہشت گرد قرار دیا گیا، وزارت داخلہ نے جاری کیا نوٹیفکیشن

وزارت داخلہ نے گولڈی برار کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گولڈی برار کالعدم خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے جڑا ہوا ہے۔

ئی دہلی : ہندوستان حکومت نے نئے سال کے آغاز پر بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ وزارت داخلہ نے گولڈی برار کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گولڈی برار کالعدم خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے جڑا ہوا ہے۔

سنٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پچھلے وقت پہلے کئی گینگسٹر سے وابستہ معاملات کی جانچ کی تھی، جس کے بعد وہ ایسے 28 بڑے اور خوفناک گینگسٹرز تک پہنچی، جنہوں نے ملک میں جم کر دہشت گردی پھیلائی ہے ۔ این آئی اے نے ایسے مجرموں کی رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو سونپی تھی۔ ان گینگسٹروں میں پنجاب، دہلی، ہریانہ، راجستھان اور دیگر ریاستوں کے کئی بڑے بدنام زمانہ مجرم شامل ہیں۔