Headlines

گیانواپی مسجدتنازعہ کیس :الہ آباد ہائی کورٹ سےمسلم فریق کومایوسی کاسامنا، تمام پانچ درخواستیں مسترد

ALLAHABAD

گیانواپی مسجدتنازعہ کیس :الہ آباد ہائی کورٹ سےمسلم فریق کومایوسی کاسامنا، تمام پانچ درخواستیں مسترد

یانواپی مسجد تنازعہ کیس میں مسلم فریق کی تمام پانچ درخواستوں کو مسترد کردیا۔ 1991 کے مقدمے کے ٹرائل کی بھی منظوری دی۔ ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت کو 6 ماہ کے اندر کیس کی سماعت مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

لہ آباد ہائی کورٹ نے آج یعنی منگل کو وارانسی کے گیانواپی مسجد تنازعہ کیس میں مسلم فریق کی تمام پانچ درخواستوں کو مسترد کردیا۔ 1991 کے مقدمے کے ٹرائل کی بھی منظوری دی۔ ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت کو 6 ماہ کے اندر کیس کی سماعت مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ جن پانچ درخواستوں پر جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا، ان میں سے تین درخواستیں وارانسی کی عدالت میں 1991 میں دائر کیس کی برقراری سے متعلق تھیں، جبکہ باقی دو درخواستیں اے ایس آئی کے سروے آرڈر کی مخالفت میں دائر کی گئی تھی۔

ہائی کورٹ نے اے ایس آئی سروے کیس میں مسلم فریق کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔ فیصلے کے بعد، صرف ASI کی طرف سے کرایا گیا سروے ہی درست ہوگا۔ اگر وہ کچھ اور سروے کرنا چاہتے ہیں تو ہندو فریق عدالت میںدرخواست دائر کر سکتا ہے۔ دراصل، لارڈ آدی وشویشور ویراجمان کے دوستوں کی جانب سے وارانسی کی عدالت میں 1991 میں دائر کیس میں متنازعہ جگہ کو ہندوؤں کے حوالے کرنے اور وہاں عبادت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔