Headlines

 پیٹ کمنز کیلئے سن رائزرس حیدرآباد نے کھولی تیجوری، 20.50

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کیلئے سن رائزرس حیدرآباد نے اپنی تیجوری کو کھول دیا ۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں پیٹ کمنز کو 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پیٹ کمنز کیلئے سن رائزرس حیدرآباد نے کھولی تیجوری، 20.50 آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کیلئے سن رائزرس حیدرآباد نے اپنی

 آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کیلئے سن رائزرس حیدرآباد نے اپنی تیجوری کو کھول دیا ۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں پیٹ کمنز کو 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

نئی دہلی : آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کیلئے سن رائزرس حیدرآباد نے اپنی تیجوری کو کھول دیا ۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں پیٹ کمنز کو 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ سال انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی کا عالمی چیمپئن بنانے والے نوجوان آل راؤنڈر سیم کرن آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے تھے۔ آئی پی ایل 2023 کی منی نیلامی میں انہیں پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ ان کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ یعنی پنجاب نے اس آل راؤنڈر کو بنیادی قیمت سے 9 گنا زیادہ قیمت پر اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

تادیں کہ پیٹ کمنز کے ساتھی ٹریوس ہیڈ نے بھی سن رائزرس حیدرآباد جوائن کیا ہے۔ ٹریوس ہیڈ کو خریدنے کے لیے سن رائزرس حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ لیکن آخر میں حیدرآباد نے ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ ٹریوس ہیڈ اس سے پہلے 2016 اور 2017 کے آئی پی ایل میں نظر آچکے ہیں ۔