Headlines

چیل اسٹارک آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، 24.75 کروڑ روپے میں بکے

چیل اسٹارک آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، 24.75 کروڑ روپے میں بکے

چیل اسٹارک آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، 24.75 کروڑ روپے میں بکے

چیل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اور 24.75 کروڑ روپے کی رقم لے اڑے ہیں ۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے ان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا

ئی دہلی : آئی پی ایل 2024 کیلئے  نیلامی کا عمل جاری ہے ۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچیل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ ممبئی انڈینز نے مچیل اسٹارک پر بولی لگائی اور پھر دہلی کیپٹلز نے انٹری ماری۔ دونوں فرنچائزز نے اس بائیں ہاتھ کے گیندباز کے لئے 2 کروڑ روپے کی بنیادی قیمت کی بولی کو بڑھا کر 9.60 کروڑ روپے تک لے گئے۔ پھر کے اس بعد کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز میدان میں آئے اور بولی کو 10 کروڑ روپے سے آگے لے گئے۔ کچھ ہی دیر میں یہ 20 کروڑ اور پھر 21 کروڑ سے تجاوز کر گیا۔ اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اور 24.75 کروڑ روپے کی رقم لے اڑے ہیں ۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے ان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے ۔

خیال رہے کہ مچیل اسٹارک سے پہلے آسٹریلیا کے ہی تیز گیند باز پیٹ کمنز کیلئے جم کر بولی لگائی گئی ۔ پیٹ کمنز کو سن رائزرس حیدرآباد نے 20.50 کروڑ روپے میں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ۔ بتادیں کہ پیٹ کمنز کے ساتھی ٹریوس ہیڈ نے بھی سن رائزرس حیدرآباد جوائن کیا ہے۔ ٹریوس ہیڈ کو خریدنے کے لیے سن رائزرس حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ لیکن آخر میں حیدرآباد نے ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ ٹریوس ہیڈ اس سے پہلے 2016 اور 2017 کے آئی پی ایل میں نظر آچکے ہیں ۔