Headlines

چین میں قدرت کاقہر: زلزلے کےشدیدجھٹکوں کےبعد سینکڑوں ہلاکتیں،راحت اوربچاؤ کاکام جاری

CENC

چین میں قدرت کاقہر: زلزلے کےشدیدجھٹکوں کےبعد سینکڑوں ہلاکتیں،راحت اوربچاؤ کاکام جاری

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (CENC) کے مطابق، پیر کی رات تقریباً 12 بجے مغربی چین کے صوبے گانسو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ کئی عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عمارتیں گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ اس کے ساتھ ہی صوبہ چنگھائی کی منھے کاؤنٹی اور زونہوا سالار خود مختار کاؤنٹی میں دو افراد کی موت ہوئی ہے۔Ace Geological Survey کے مطابق زلزلے کا مرکز چین کے شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں چھ میل کی گہرائی میں تھا۔