Headlines

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، اجیت پوار کا گروپ ہی اصلی این سی پی، شرد پوار کو جھٹکا

الیکشن کمیشن نے منگل کو مہاراشٹر میں پارٹی پر حق کو لے کر چچا اور بھتیجے کے درمیان جاری تنازع پر ایک بڑا فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ بھتیجہ اجیت پوار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور اس کے انتخابی نشان کے اصلی حقدار ہیں۔

ئی دہلی : الیکشن کمیشن نے منگل کو مہاراشٹر میں پارٹی پر حق کو لے کر چچا اور بھتیجے کے درمیان جاری تنازع پر ایک بڑا فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ بھتیجہ اجیت پوار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور اس کے انتخابی نشان کے اصلی حقدار ہیں۔ شرد پوار کے گروپ کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے اس کو بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ میں الیکشن کمیشن کے سامنے 10 سے زیادہ سماعتوں کے بعد اجیت پوار کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا نام اور انتخابی نشان دیا گیا۔ اجیت پوار اپنے چچا شرد پوار کی پارٹی سے علاحدگی کے بعد پہلے ہی مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر شامل ہو چکے ہیں۔

میشن نے دونوں گروپوں کی طرف سے دائر حمایت کے حلف ناموں کی جانچ کی اور اس نتیجے پر پہنچا کہ عرضی گزار (اجیت پوار) کی قیادت والے گروپ کو ایم ایل ایز کے درمیان اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ مندرجہ بالا نتائج کے پیش نظر اس کمیشن کا خیال ہے کہ عرضی گزار اجیت پوار کی قیادت والا گروپ ہی الیکشن سمبل آرڈر 1968 کے تحت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور اس کے انتخابی نشان گھڑی کا استعمال کرنے کا حقدار ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب جمہوری انتخابات کو پارٹی میں کسی تقرری کے ذریعہ بدل دیا جاتا ہے یا جب انتخابات پارٹی آئین کی شقوں کے منافی ہوتے ہیں یا جب انتخابات نوٹیفکیشن ، انتخابی افسر، الیکشن کی جگہ وغیرہ کا انکشاف کئے بغیر غیر شفاف طریقے سے ہوتے ہیں ، تب نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ پارٹی کسی ایک شخص یا چنندہ افراد کے ایک گروپ کی ذاتی جاگیر بن جاتی ہے ۔