Headlines

انگلینڈ نے ہار کے بعد اٹھایا بڑا قدم، ہندوستان چھوڑ کر جائے گی ٹیم، جانئے کیا ہے وجہ؟

وسرے ٹیسٹ میں 106 رنز کی بڑی شکست کے بعد بین اسٹوکس کی کپتانی والی ٹیم نے ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے ٹیسٹ کی تیاری ہندوستان میں نہیں بلکہ ابوظہبی میں کرے گی۔

انگلینڈ نے ہار کے بعد اٹھایا بڑا قدم، ہندوستان چھوڑ کر جائے گی ٹیم، جانئے کیا ہے وجہ؟

دوسرے ٹیسٹ میں 106 رنز کی بڑی شکست کے بعد بین اسٹوکس کی کپتانی والی ٹیم نے ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے ٹیسٹ کی تیاری ہندوستان میں نہیں بلکہ ابوظہبی میں کرے گی۔

نئی دہلی : انگلینڈ نے ہندوستان کے دورہ پر ٹیسٹ سیریز کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔ مہمانوں نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح درج کی تھی۔ لیکن دوسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم روہت اینڈ کمپنی کے سامنے دم توڑ گئی۔ اب دونوں ٹیمیں تیسرا ٹیسٹ 15 جنوری سے شروع کھیلیں گی۔ یہ میچ راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے خصوصی تیاری کرنے جا رہی ہے۔ سیریز میں اب تک دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں 106 رنز کی بڑی شکست کے بعد بین اسٹوکس کی کپتانی والی ٹیم نے ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے ٹیسٹ کی تیاری ہندوستان میں نہیں بلکہ ابوظہبی میں کرے گی۔ اس دوران انگلینڈ کی ٹیم گالف بھی کھیلے گی۔ اس سیریز کے آغاز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کا کیمپ یو اے ای میں ہی لگا ہوا تھا۔ اب انگلش ٹیم تیسرے ٹیسٹ سے کچھ روز پہلے ہندوستان واپس آئے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ٹیم انڈیا اپنی جیت کو برقرار رکھتی ہے یا پھر انگلینڈ راجکوٹ میں تاریخی جیت درج کرکے ٹیم انڈیا کو ایک بار پھر چیلنج پیش کرے گی۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے سامنے ہتھیار ڈال دئے تھے۔ ٹیم انڈیا کے لیے شبھمن گل اور یشسوی جیسوال نے بلے بازی میں اپنا دم دکھایا جبکہ گیند بازی میں جسپریت بمراہ اور آر اشون نے اچھی گیند بازی کی تھی۔