Headlines

اسکل ڈیولپمنٹ کا نصاب بنائے گا ریلائنس فاونڈیشن، پانچ لاکھ نوجوانوں کو ہوگا فائدہ

ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے 500,000 ہندوستانی نوجوانوں کے لئے مستقبل کے لئے تیار اسکلز والے کورسز بنانے کے لئے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔

ئی دہلی : ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے 500,000 ہندوستانی نوجوانوں کے لئے مستقبل کے لئے تیار اسکلز والے کورسز بنانے کے لئے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری میں ایڈٹیک، سائبر سیکورٹی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ماحولیات میں پائیداری، پالیسی تجزیہ اور کئی دیگر شعبوں میں نوجوانوں کے لئے صلاحیت بڑھانے پر توجہ دینے والے نصاب تیار کرنا شامل ہے ۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کے ڈیجیٹل طور پر آگے بڑھنے کے نظریہ کی مدد سے اس شراکت داری سے کیریئر کے نئے مواقع میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں میں اس کی مقبولیت میں اضافہ کی امید ہے، جس کے لئے مستقبل کی سوچ کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہندوستان اسکلنگ، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ کے منتر کو اپنا کر ناقابل تسخیر بن جائے گا۔ اسکلنگ ایکوسسٹم میں سبھی طرح کی ڈیجیٹل پہل کہیں بھی اسکلز، کبھی بھی اسکلز اور سبھی کے لئے اسکلز کو یقینی بنا رہی ہیں ۔ جیسے جیسے ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، ٹیکنالوجی، پیمانے اور پائیداری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستانی افرادی قوت نہ صرف گھریلو مانگ بلکہ عالمی مانگ کو بھی پورا کرے گی اور نئے معیارات قائم کرے گی۔