Headlines

کرفیو میں نرمی لیکن مساجدمیں نمازِجمعہ پڑھنے پرپابندی، سیکورٹی انتظامات سخت،حالات پرامن

کرفیو میں نرمی لیکن مساجدمیں نمازِجمعہ پڑھنے پرپابندی، سیکورٹی انتظامات سخت،حالات پرامن

کرفیو میں نرمی لیکن مساجدمیں نمازِجمعہ پڑھنے پرپابندی، سیکورٹی انتظامات سخت،حالات پرامن

لدوانی کے بنبھول پورہ علاقے میں پھوٹ پڑے تشدد کے بعد انتظامیہ نے جمعہ کو مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کرنی ہوگی۔

کرفیو میں نرمی لیکن مساجدمیں نمازِجمعہ پڑھنے پرپابندی، سیکورٹی انتظامات سخت،حالات پرامن

بلڈوزر کی کارروائی کے خلاف 8 فروری کو ہلدوانی کے بنبھول پورہ علاقے میں پھوٹ پڑے تشدد کے بعد انتظامیہ نے جمعہ کو مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ بنبھول پورہ علاقے میں تشدد کے 9ویں دن کرفیو میں نرمی توسیع دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو تشدد سے متاثرہ علاقوں میں دو کے بجائے تین گھنٹے کے لیے کرفیو میں نرمی کی دی جارہی ہے۔ لائن نمبر، قدوائی نگر، غفور بستی، ملک باغ، اندرا نگر، شانی بازار روڈ جیسے علاقوں میں کرفیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔ بنبھول پورہ میں تین گھنٹے کے لیے جنرل اسٹور کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لوگ ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔ بنبھول پورہ میں ضروری اشیاء کی دکانیں صبح 8 سے 11 بجے تک کھلی رہی۔ گوجاجلی، ریلوے مارکیٹ، ایف سی آئی میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک نرمی ہوگی۔