Headlines

غزہ پر زمینی حملے کی تیاریاں، اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی

سرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ دسویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ فضائی راستے سے حماس کے مرکز غزہ پر حملے کرنے والی اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔ غزہ کی سرحد پر 30 ہزار سے زائد فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔ سیاسی منظوری ملتے ہی زمینی حملوں کو شروع کردیا جائے گا۔

غزہ پر زمینی حملے کی تیاریاں، اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی

یروشلم: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ گیارہویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ فضائی راستے سے حماس کے مرکز غزہ پر حملے کرنے والی اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔ غزہ کی سرحد پر 30 ہزار سے زائد فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔ سیاسی منظوری ملتے ہی زمینی حملوں کو شروع کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ 10 لاکھ سے زائد شہری غزہ کے جنگی علاقے سے نکل چکے ہیں۔ اسرائیل کا مقصد حماس گروپ کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کو زمینی کارروائی سے ہلاک کر کے غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

حماس کے خلاف اسرائیلی جوابی حملوں میں غزہ پٹی میں اب تک 2329 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے 1400 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد کو اغوا کیا گیا۔