Headlines

رغمالیوں کی تعداد 250، ہم اسرائیلی زمینی حملے سے خوفزدہ نہیں: القسام

غزہ: حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی کسی بھی فوجی قوت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ اس کا اشارہ اسرائیلی فوج کی ممکنہ زمینی کارروائی کی طرف تھا جس کی اسرائیلی فوج کئی روز سے تیاری کر رہی ہے۔ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران 22 قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قیدیوں کی تعداد 200 سے 250 کے درمیان ہے۔ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے پاس مختلف ملکوں کے قیدی ہیں اور ان کے ساتھ مہمانوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ جب حالات اجازت دیں گے تو وہ انہیں رہا کر دیں گے۔

رغمالیوں کی تعداد 250، ہم اسرائیلی زمینی حملے سے خوفزدہ نہیں: القسام

غزہ: حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی کسی بھی فوجی قوت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ اس کا اشارہ اسرائیلی فوج کی ممکنہ زمینی کارروائی کی طرف تھا جس کی اسرائیلی فوج کئی روز سے تیاری کر رہی ہے۔

القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران 22 قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قیدیوں کی تعداد 200 سے 250 کے درمیان ہے۔

القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے پاس مختلف ملکوں کے قیدی ہیں اور ان کے ساتھ مہمانوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ جب حالات اجازت دیں گے تو وہ انہیں رہا کر دیں گے۔