Headlines

تم ہوجائے گا اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کا سمجھوتہ؟ حماس کے حملے اور ایران کی حمایت نے بگاڑا حساب کتاب

م ہوجائے گا اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کا سمجھوتہ؟ حماس کے حملے اور ایران کی حمایت نے بگاڑا حساب کتاب

رحیم صفوی اور دیگر سینئر ایرانی پالیسی سازوں کی مداخلت کو ایران کے علاقائی حریف سعودی عرب کے ذریعہ ایک دھمکی آمیز اشارے کے طور پر دیکھا جائے گا کہ تہران ریاض کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے روکنے کیلئے علاقائی تنازعہ کو ہوا دینے کیلئے تیار ہے ۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ فوجی مشیر نے کہا ہے کہ تہران اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں کی حمایت کرتا ہے اور “فلسطین اور یروشلم کی آزادی‘‘ تک اسلامی لڑاکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر یحییٰ رحیم صفوی کے تبصروں سے یہ شک پیدا ہوگا کہ تہران نے حملوں میں اپنے حماس کی حمایت میں براہ راست کردار ادا کیا۔

پولیٹیکو نے بتایا کہ رحیم صفوی اور دیگر سینئر ایرانی پالیسی سازوں کی مداخلت کو ایران کے علاقائی حریف سعودی عرب کے ذریعہ ایک دھمکی آمیز اشارے کے طور پر دیکھا جائے گا کہ تہران ریاض کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے روکنے کیلئے علاقائی تنازعہ کو ہوا دینے کیلئے تیار ہے ۔ حالیہ ہفتوں میں ایران کے رہنماؤں نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امریکی حمایت یافتہ مجوزہ معاہدے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ خامنہ ای نے 3 اکتوبر کو کہا تھا کہ وہ ممالک جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ایک بہت بڑا خطرہ مول لے رہے ہیں۔