Headlines

بحرہ عرب میں طوفان کی آہٹ! کم دباؤ کا علاقہ ایک طاقتور طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے

بحرہ عرب میں طوفان کی آہٹ! کم دباؤ کا علاقہ ایک طاقتور طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے

اسکائی میٹ ویدر کی 13 اکتوبر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’15 اکتوبر کے آس پاس جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ایک سائیکلون گردش بننے کا امکان ہے

مبئی: پیر کی رات بحرہ عرب میں کم دباؤ کا علاقہ بن سکتا ہے جو کہ آخر کار مانسون کے بعد کے پہلے طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ موسمی ماڈل پیش گوئی کہ مطابق بحرہ عرب کے جنوب مشرقی حصوں میں سائیکلون گردش کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

نجی موسمیاتی ایجنسی Skymet Weather نے کہا ہے کہ خط استوا کے ساتھ بحیرہ عرب کے جنوب مشرقی حصوں میں حالات پیدا ہو رہے ہیں، جہاں مثبت IOD اور گرم بحر ہند پر معمولی طور پر سازگار MJO کا امتزاج جلد ہی ایک طوفانی خلل پیدا کر سکتا ہے۔’

اسکائی میٹ ویدر کی 13 اکتوبر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’15 اکتوبر کے آس پاس جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ایک سائیکلون گردش بننے کا امکان ہے۔ یہ اگلے 72 گھنٹوں میں سمندر کے انتہائی جنوبی وسطی حصوں میں منتقل ہو سکتا ہے اور کم دباؤ والے علاقے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم، انتہائی کم عرض بلد اور ناموافق ماحولیاتی حالات طوفانی ہواؤں میں تیزی سے اضافے کی نشاندہی نہیں کرتے۔