Headlines

کانگریس نہیں بنے گی شری رام پران پرتشٹھا پروگرام کا حصہ، کھڑگے نے دی یہ دلیل

کانگریس نہیں بنے گی شری رام پران پرتشٹھا پروگرام کا حصہ، کھڑگے نے دی یہ دلیل

کانگریس نہیں بنے گی شری رام پران پرتشٹھا پروگرام کا حصہ، کھڑگے نے دی یہ دلیل

کانگریس پارٹی 22 جنوری کو ایودھیا میں ہونے والی شری رام پران پرتشٹھا تقریب کا حصہ نہیں بنے گی۔ بدھ کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور ادھیر رنجن چودھری نے اس کی تصدیق کی۔

نئی دہلی : کانگریس پارٹی 22 جنوری کو ایودھیا میں ہونے والی شری رام پران پرتشٹھا تقریب کا حصہ نہیں بنے گی۔ بدھ کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور ادھیر رنجن چودھری نے اس کی تصدیق کی۔ وشو ہندو پریشد کی جانب سے سبھی پارٹی صدور کو رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ کانگریس نے یہ کہہ کر اس کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے کہ یہ آر ایس ایس کا پروگرام ہے۔

کانگریس نے رام مندر کی تقریب کو بی جے پی اور آر ایس ایس کی تقریب بتایا۔ اس تقریب کے لئے سونیا گاندھی، کانگریس صدر کھڑگے اور ادھیر رنجن چودھری کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے رام مندر کو ‘سیاسی پروجیکٹ’ بنا دیا ہے اور انتخابی فائدے کے لئے آدھے تعمیر شدہ مندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔