Headlines

وزیراعظم مودی نے جاری کیا رام مندر کا ڈاک ٹکٹ، 48 صفحات کی کتاب میں 20 ممالک کا ٹکٹ

Ram Mandir Ticket

 وزیر اعظم نریندر مودی نے شری رام جنم بھومی مندر پر یادگار ڈاک ٹکٹ اور بھگوان رام پر دنیا بھر میں جاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک کتاب جاری کی۔ وزیراعظم مودی نے کل 6 ٹکٹ جاری کیے، جن میں رام مندر، بھگوان گنیش، بھگوان ہنومان، جٹایو، کیوٹ راج اور ماں شبری کے ٹکٹ شامل ہیں۔

ئی دہلی: ایودھیا میں تیار ہوچکے رام مندر کے افتتاح کے پروگرام کو لے کر پورے ملک میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ اس پروگرام کو خصوصی بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے شری رام جنم بھومی مندر پر یادگار ڈاک ٹکٹ اور بھگوان رام پر دنیا بھر میں جاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک کتاب جاری کی۔ وزیراعظم مودی نے کل 6 ٹکٹ جاری کیے، جن میں رام مندر، بھگوان گنیش، بھگوان ہنومان، جٹایو، کیوٹ راج اور ماں شبری کے ٹکٹ شامل ہیں۔ ڈاک ٹکٹوں میں رام مندر، چوپائی ‘منگل بھون امنگل ہاری’، سوریہ، سریو ندی اور مندر میں اور اس کے آس پاس کی مورتیوں کو دکھایا گیا ہے۔

ڈاک ٹکٹ کی کتاب مختلف معاشروں میں شری رام کی بین الاقوامی اپیل کو ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے۔ 48 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں امریکہ، نیوزی لینڈ، سنگاپور، کینیڈا، کمبوڈیا اور اقوام متحدہ جیسی تنظیموں سمیت 20 سے زائد ممالک کے جاری کردہ ڈاک ٹکٹ شامل ہیں۔