Headlines

اکستان اور ایران کے درمیان جنگ کی آہٹ! پاک فوج کے فضائی حملے میں چار ایرانی بچوں سمیت 9 لوگوں کی موت

اکستان نے جمعرات کو علی الصبح ایران کے سیستان ۔ بلوچستان صوبہ میں ‘دہشت گردوں کے ٹھکانوں’ پر فوجی حملے کیے، جس میں 9 افراد مارے گئے۔ اس کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان جنگ چھڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

اکستان اور ایران کے درمیان جنگ کی آہٹ! پاک فوج کے فضائی حملے میں چار ایرانی بچوں سمیت 9 لوگوں کی موت

اکستان نے جمعرات کو علی الصبح ایران کے سیستان ۔ بلوچستان صوبہ میں ‘دہشت گردوں کے ٹھکانوں’ پر فوجی حملے کیے، جس میں 9 افراد مارے گئے۔ اس کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان جنگ چھڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد : پاکستان نے جمعرات کو علی الصبح ایران کے سیستان ۔ بلوچستان صوبہ میں ‘دہشت گردوں کے ٹھکانوں’ پر فوجی حملے کیے، جس میں 9 افراد مارے گئے۔ اس کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان جنگ چھڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس حملے کے بعد خبر ہے کہ پاکستان نے ایران سے کہا ہے کہ وہ ‘تحمل’ کا مظاہرہ کرے۔ ذرائع کے مطابق ‘پاکستان نے ایران سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کی ہے اور اپیل کی ہے کہ وہ مزید کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔’ دراصل بدھ کو بلوچستان میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد پاکستان سخت مشتعل ہے۔ وزارت خارجہ نے کل (بدھ) ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور پہلے سے طے شدہ سبھی دوطرفہ دوروں کو معطل کر دیا۔

اکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کی صبح ایک بیان میں کہا: ‘آج علی الصبح پاکستان نے ایران کے سیستان بلوچستان صوبہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مربوط اور ٹارگیٹیڈ فوجی حملے کئے ہیں۔’ اس نے کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔  تاہم ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی نے ایک سیکورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایک سرحدی گاؤں پر میزائل حملے میں تین خواتین اور چار بچوں سمیت نو افراد کی موت ہوگئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ‘جمعرات کی صبح 4.50 بجے سروان شہر کے علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور تحقیقات کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحدی گاؤوں میں سے ایک کو میزائل اسے نشانہ بنایا ہے۔’ اس کے علاوہ سروان شہر کے قریب بھی ایک دھماکہ ہوا جہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔