Headlines

وڈودرا میں بھیانک حادثہ، ہرنی جھیل میں طلبہ سے بھری کشتی پلٹنے سے 14 کی موت

اس معاملہ میں وڈودرا کی میئر پنکی سونی نے کہا کہ گھومنے آئے بچوں اور اساتذہ کو لے جانے والی کشتی پلٹ گئی ہے۔ اسپتال میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریسکیو کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی میں ایک نجی اسکول کے 27 طلبہ اور اساتذہ سوار تھے، جن میں سے کسی نے بھی مبینہ طور پر لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ وڈودرا شہر کی ہرنی جھیل کا انتظام کوٹیا فرم وڈوڈرا میونسپل کارپوریشن (VMC) کے ساتھ معاہدے کے مطابق کرتی ہے۔ واقعے کے وقت کشتی میں کل 23 بچے اور 4 اساتذہ سوار تھے۔ وی ایم سی کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے جھیل پر ریسکیو آپریشن کیا۔ بچوں کا تعلق نیو سن رائز اسکول سے ہے۔

گجرات میں وڈودرا کی ہرنی جھیل میں پکنک منانے گئے طلبہ کی کشتی پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں 2 اساتذہ اور 12 طلبہ کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ 10 کے قریب دیگر طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔

وڈودرا: گجرات میں وڈودرا کی ہرنی جھیل میں پکنک منانے گئے طلبہ کی کشتی پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں 2 اساتذہ اور 12 طلبہ کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ 10 کے قریب دیگر طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں سات طالب علموں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کشتی میں 4 اساتذہ اور 23 بچے سوار تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طلبہ اسکول ٹرپ پر ہرنی جھیل آئے تھے اور یہ حادثہ پیش آگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر سمیت اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ اس کے علاوہ ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جھیل سے 6 طلبہ کو بچا لیا گیا ہے۔