Headlines

ہندوستان سے ہار کے بعد افغانستان کے کوچ نے روہت شرما کو لے کر کیا ہنگامہ، کہا: اگلی مرتبہ تحریری طور پر دیں…

ہندوستان سے ہار کے بعد افغانستان کے کوچ نے روہت شرما کو لے کر کیا ہنگامہ، کہا: اگلی مرتبہ تحریری طور پر دیں...

ہندوستان سے ہار کے بعد افغانستان کے کوچ نے روہت شرما کو لے کر کیا ہنگامہ، کہا: اگلی مرتبہ تحریری طور پر دیں…

بدھ 17 جنوری کو کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں روہت شرما کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا۔ وہ لگاتار دوسرے سپر اوور میں بلے بازی کے لیے باہر آئے جس کے بارے میں ہر کوئی کنفیوز تھا۔ اس حوالے سے افغانستان کے کوچ نے بھی بیان دیا

بنگلورو : ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ تنازعات میں گھرا رہا۔ میچ میں دو سپر اوور کھیلے گئے اور ٹیم انڈیا نے یہاں جیت حاصل کی اور مہمان ٹیم کو شکست دی۔ بدھ 17 جنوری کو کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں روہت شرما کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا۔ وہ لگاتار دوسرے سپر اوور میں بلے بازی کے لیے باہر آئے جس کے بارے میں ہر کوئی کنفیوز تھا۔ اس حوالے سے افغانستان کے کوچ نے بھی بیان دیا۔

ہندوستانی ٹیم نے ایک نہیں بلکہ دو سپر اوور تک پہنچے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کے خلاف جیت درج کی۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روہت شرما کی سنچری کی بدولت 212 رنز بنائے۔ جواب میں افغان ٹیم بھی 20 اوورز کے بعد 6 وکٹوں پر 212 رنز جب بنا سکی۔ میچ سپر اوور تک پہنچ گیا اور سپر اوور میں بھی ٹائی ہوگیا۔ اس کے بعد دوسرا سپر انڈیا نے روی بشنوئی کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر جیت لیا۔

روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ یا ریٹائر آؤٹ؟ افغانستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جب ہندوستانی کپتان پہلے سپر اوور کی آخری گیند سے پہلے پویلین لوٹے تو سب کے ذہن میں یہی سوال تھا۔ دراصل روہت نے زبردست حکمت اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر دو رنز درکار تھے اور وہ چاہتے تھے کہ رنکو سنگھ، جو وکٹوں کے درمیان دوڑ میں بہتر تھے، میدان میں آئیں۔