Headlines

جموں و کشمیر: پاکستان نے ارنیا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، فائرنگ میں دو زخمی

جموں و کشمیر: پاکستان نے ارنیا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، فائرنگ میں دو زخمی

جموں و کشمیر: پاکستان نے ارنیا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، فائرنگ میں دو زخمی

پاکستانی رینجرس نے جموں و کشمیر کے ارنیا علاقے میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی جس کا بی ایس ایف کے دستوں نے بھرپور جواب دیا۔ اس فائرنگ میں ایک فوجی جوان اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ارنیا سیکٹر/جموں و کشمیر: جموں و کشمیر کے ارنیا سیکٹر کی تمام چھ سرحدی چوکیوں پر دونوں طرف سے فائرنگ ہو رہی ہے۔ دہشت گردوں کی دراندازی کے خدشے کے پیش نظر بارڈر سیکورٹی فورس پاکستانی رینجرز کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

بارڈر سیکورٹی فورس کی طرف سے ہائی ماسٹ لائٹ لگائی جا رہی ہے۔ پوری سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک فوجی کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ اس دوران فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔ اس دوران کہا جا رہا ہے کہ پاکستان وہاں کے عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بارڈر سیکورٹی فورس نے رہائشی علاقوں کی بجلی بند کرنے کا حکم دیا ہے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا ہے۔ سرحد کے ساتھ واقع دیہاتوں میں گولیاں چلنا شروع ہوگئی ہیں اور سرحدی چوکی پر بڑی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔