Headlines

پاکستان اور چین کی خیر نہیں! ہندوستان کی فرانس اور یو اے ای کے ساتھ جنگی مشق، ان جنگی طیاروں نے دکھائی طاقت

ہندوستانی فضائیہ اور فرانسیسی فضائیہ کے افسران نے ایک مشترکہ جنگی مشق کا انعقاد کیا، جسے ‘ڈیزرٹ نائٹ’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس خصوصی مشق کے دوران اسپیس فورس اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی ٹیمیں بھی مشترکہ طور پر شریک تھیں۔

ہندوستانی فضائیہ اور فرانسیسی فضائیہ کے افسران نے ایک مشترکہ جنگی مشق کا انعقاد کیا، جسے ‘ڈیزرٹ نائٹ’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس خصوصی مشق کے دوران اسپیس فورس اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی ٹیمیں بھی مشترکہ طور پر شریک تھیں

نئی دہلی : ہندوستانی فضائیہ اور فرانسیسی فضائیہ کے افسران نے ایک مشترکہ جنگی مشق کا انعقاد کیا، جسے ‘ڈیزرٹ نائٹ’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس خصوصی مشق کے دوران اسپیس فورس اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی ٹیمیں بھی مشترکہ طور پر شریک تھیں۔ فضائیہ کے اس خصوصی پریکٹس سیشن کے دوران جدید رافیل لڑاکا طیارے کے ساتھ ساتھ ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ، متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور F-16 لڑاکا طیاروں کا جلوہ اس مشق کے دوران دیکھا گیا ۔ اس جنگی مشق کے بعد ہندوستان کے پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کی ٹینشن بڑھ گئی ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ لڑاکا طیارہ متحدہ عرب امارات کے الدفرہ ایئربیس سے آپریٹ کیا گیا تھا۔ اگر ہم UAE کے الدفرہ ایئربیس کی بات کریں تو یہ فرانس سے تقریباً سات گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔ 27 جولائی 2020 کو جب رافیل لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ ہندوستان لائی جارہی تھی، تو اس وقت فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کو لانے کے دوران کچھ آرام کرنے کے لئے اس ایئربیس پر لینڈنگ کرائی گئی تھی ۔ اس کے بعد پانچ رافیل لڑاکا طیاروں کو ہندوستان میں لایا گیا تھا۔