Headlines

خواتین کی بہادری، فوج کی طاقت، نظرآیا خود انحصارہندوستان،صدرجمہوریہ نے لہرایا قومی پرچم

خواتین کی بہادری، فوج کی طاقت، نظرآیا خود انحصارہندوستان،صدرجمہوریہ نے لہرایا قومی پرچم

خواتین کی بہادری، فوج کی طاقت، نظرآیا خود انحصارہندوستان،صدرجمہوریہ نے لہرایا قومی پرچم

ہندوستان کے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریب :یوم جمہوریہ پریڈ کی شاندار تقریب شروع ہو گئی ہے۔ قبل ازیں صدر مرمو نے کرتویہ پتھ پر ترنگا لہرایا۔ اس کے بعد 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مہمان خصوصی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی موجود تھے۔

آج ہندوستان میں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرایا ۔اس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اب یوم جمہوریہ کی پریڈ کرتویہ پتھ پر پر شروع ہو گئی ہے۔ سال 2024 کا یوم جمہوریہ کئی لحاظ سے مختلف ہے۔ اس بار کرتویہ پتھ پر تنوع کی جھلک کے ساتھ ساتھ ملک کی بہادری کی بھی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سال فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔پریڈ میں ہندوستان کی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود رہے۔