Headlines

ہار کے بعد ٹیم انڈیا کو لگا ایک اور جھٹکا، دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوسکتا ہے یہ بڑا کھلاڑی

ہندوستانی ٹیم کو حیدرآباد میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ شکست کے بعد ہندوستان کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو رویندر جڈیجہ وشاکھاپٹنم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کو حیدرآباد میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس جیت کے بعد انگلینڈ نے 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری اننگز میں اچھی شروعات کے باوجود ٹیم انڈیا میچ ہار گئی۔ شکست کے بعد ہندوستان کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو رویندر جڈیجہ وشاکھاپٹنم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق رویندر جڈیجہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کے دوران ان کے پٹھوں میں تناؤ آگیا تھا۔ وہ کھیل کے چوتھے دن بین اسٹوکس کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی اسکیننگ رپورٹ حیدرآباد سے ممبئی بھیج دی گئی ہے۔ جس کا جائزہ پیر تک لیا جائے گا، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ جڈیجہ کو دوسرے میچ میں موقع ملے گا یا نہیں۔

دیجہ کی فٹنس کے بارے میں پوچھے جانے پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ “ایمانداری سے کہوں تو مجھے ابھی تک فیزیو سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ ایک بار جب میں واپس آؤں گا تو میں ان سے بات کروں گا اور دیکھوں گا کہ معاملہ کیا ہے۔” بتادیں کہ اگر جڈیجہ دوسرے میچ سے باہر ہوتے ہیں تو ٹیم کافی متاثر ہوگی۔ پہلے میچ میں جڈیجہ نے گیند اور بلے دونوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔