Headlines

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 12 مارچ کو پہلا روزہ

لک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر چاند دیکھا گیا ، جس کے بعد رویت ہلال کمیٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل یعنی منگل 12 فروری کو پہلا روزہ ہوگا ۔

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 12 مارچ کو پہلا روزہ

ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر چاند دیکھا گیا ، جس کے بعد رویت ہلال کمیٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل یعنی منگل 12 فروری کو پہلا روزہ ہوگا ۔

نئی دہلی : رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے ۔ کل 12 مارچ کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا ۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر چاند دیکھا گیا ، جس کے بعد رویت ہلال کمیٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل یعنی منگل 12 فروری کو پہلا روزہ ہوگا ۔

رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی اطلاع دیتے ہوئے امارت شرعیہ ہند (نئی دہلی) نے ایک بیان جاری کیا ہے ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا نیاز احمد فاروقی صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر 1، بہادر شاہ ظفر مارگ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ ملک کے بیشتر مقامات سے بھی رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔‘