Headlines

ہندوستان میں صبح صبح آیا زلزلہ ،ان علاقوں میں لرزا اٹھی زمین

لداخ کے علاوہ جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ جموں و کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں رات 1 بجکر 10 منٹ پر آیا جس کی شدت 3.7 اور گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔

نئی دہلی: ہندوستان میں آج یعنی بدھ کی صبح زمین لرزا اٹھی۔ ہندوستان کے لیہہ اور لداخ میں آج صبح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ اس زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ یہ اطلاع نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے دی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ بدھ کی صبح 4.33 بجے آیا۔ اس زلزلے کی گہرائی زمین کے نیچے پانچ کلومیٹر تھی

لداخ کے علاوہ جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ جموں و کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں رات 1 بجکر 10 منٹ پر آیا جس کی شدت 3.7 اور گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے ناگالینڈ میں 25 دسمبر کی شام 4 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ لداخ سے کشمیر تک آج صبح آنے والے زلزلے میں فی الحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔