Headlines

پٹرول۔ڈیزل کی قیمت: بعض ریاستوں میں کمی تو بعض ریاستوں میں مہنگا ہواپٹرول اورڈیزل

چھتیس گڑھ میں پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے کا اضافہ ہو گیاہے۔ ہماچل پردیش میں پٹرول 58 پیسے اور ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہواہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، اتراکھنڈ اور کیرالہ میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ پیر کی صبح 6 بجے کے قریب ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 87.53 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی برینٹ کروڈ کی قیمت 91.59 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں جاری کردی ہیں۔ ہندوستان میں ایندھن کی قیمتوں میں ہر صبح 6 بجے نظر ثانی کی جاتی ہے۔ جون 2017 سے پہلے، قیمتوں میں ہر 15 دن بعد نظر ثانی کی جاتی تھی۔

چھتیس گڑھ میں پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے کا اضافہ ہو گیاہے۔ ہماچل پردیش میں پٹرول 58 پیسے اور ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہواہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، اتراکھنڈ اور کیرالہ میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف مہاراشٹر میں پٹرول 65 پیسے اور ڈیزل 63 پیسے سستا ہوا ہے۔ بہار میں پٹرول 51 پیسے اور ڈیزل 47 پیسے سستا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔