Headlines

متھراشاہی عیدگاہ مسجدتنازعہ : سروے کے لیے کمشنر کی تقرری پرسپریم کورٹ نے لگائی روک

دالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس مسجد کے سروے کے لیے کمشنر کی تقرری کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کو ہندو فریق کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس مسجد کے سروے کے لیے کمشنر کی تقرری کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کو ہندو فریق کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

دالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس مسجد کے سروے کے لیے کمشنر کی تقرری کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کو ہندو فریق کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے متھرا کی شری کرشن جنم بھومی-شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ پر بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے مسجد کا معائنہ کرنے کے لیے کمشنر (کورٹ کمشنر) کی تقرری کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ تاہم عدالت نے کہا ہے کہ عدالت کیس کی سماعت جاری رکھے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نےشاہی عیدگاہ مسجد کمیٹی کی طرف سے دائر خصوصی اجازت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے 14 دسمبر کے حکم پر روک لگا دی۔

اس دوران سپریم کورٹ نے ہندو فریق کے دلائل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست بہت مبہم ہے۔ آپ کو واضح طور پر بتانا ہوگا کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسفر کیس بھی اس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ہمیں اس پر بھی فیصلہ کرنا ہے