Headlines

جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،آج صبح تقریباً9بجے لرزااٹھی زمین

جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،آج صبح تقریباً9بجے لرزااٹھی زمین

جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،آج صبح تقریباً9بجے لرزااٹھی زمین

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ صبح 8.53 بجے کشتواڑ میں آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔جس کی وجہ سے فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

جانتے ہیں زلزلہ کیوں آتا ہے؟

یادر ہے کہ زمین کی موٹی تہہ جسے ٹیکٹونک پلیٹس کہا جاتا ہے، اپنی جگہ سے ہلتی رہتی ہے۔ یہ پلیٹیں عموماً ہر سال تقریباً 4۔5 ملی میٹر تک اپنی جگہ سے ہٹتی ہیں۔ اس دوران کبھی ایک پلیٹ دوسری پلیٹ کے قریب آتی ہے اور کبھی دور ہو جاتی ہے۔ اس ترتیب میں بعض اوقات یہ پلیٹیں ایک دوسرے سے ٹکرا جاتی ہیں۔ ایسے ہی حالات میں زلزلہ آتا ہے اور زمین ہل جاتی ہے۔ یہ پلیٹیں سطح سے تقریباً 30 سے ​​50 کلومیٹر نیچے ہیں۔

اپنے آپ کو بچانے کا طریقہ جانتے ہیں؟

زلزلہ آئے تو سب سے پہلے گھر سے باہر نکل کر کسی کھلی جگہ کی طرف ڈور یں ۔ اگر آپ گھر میں پھنسے ہوئے ہیں تو بستر یا مضبوط میز کے نیچے چھپ جائیں۔ گھر کے کونے میں کھڑے ہو کر بھی آپ خود کو بچا سکتے ہیں۔ زلزلے کے دوران دفتر یا عمارت کی لفٹیں استعمال نہ کریں۔ درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔