Headlines

فلسطین کے لئے دعا نہ کریں، ائمہ کو دہلی پولیس نے جاری کیا انتباہ

نئی دہلی: مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ دہلی پولیس کو غزہ کے لئے کسی کو دعا سے روکنے کا اختیار نہیں ہے۔ اُردو روزنامہ انقلاب کے مطابق دہلی پولیس نے فلسطین کے لئے دعائیں کرنے سے ائمہ کو روک دیا ہے۔ نمازوں اور خطبوں کے دورن غزہ میں اسرائیلی فورسیز کی جارحیت پر مشتمل موجودہ حالات کے حوالے سے فلسطین کا تذکرہ کرنے کے خلاف ائمہ کو مذکورہ پولیس نے وارننگ جاری کی ہے۔ نومبر 14 کے روز جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ”اس کی تعمیل میں ناکامی مذہبی لیڈروں کے لئے نتائج“ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنی رپورٹ میں انقلاب نے کہا ہے کہ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے پرانی دہلی کی ایک مسجد میں مداخلت کرتے ہوئے امام سے کہا کہ وہ اپنی نماز یا تقریر میں اسرائیل کا ذکر نہ کریں۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ دہلی پولیس کو غزہ کے لئے کسی کو دعا سے روکنے کا اختیار نہیں ہے۔ اُردو روزنامہ انقلاب کے مطابق دہلی پولیس نے فلسطین کے لئے دعائیں کرنے سے ائمہ کو روک دیا ہے۔

نئی دہلی: مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ دہلی پولیس کو غزہ کے لئے کسی کو دعا سے روکنے کا اختیار نہیں ہے۔ اُردو روزنامہ انقلاب کے مطابق دہلی پولیس نے فلسطین کے لئے دعائیں کرنے سے ائمہ کو روک دیا ہے۔ نمازوں اور خطبوں کے دورن غزہ میں اسرائیلی فورسیز کی جارحیت پر مشتمل موجودہ حالات کے حوالے سے فلسطین کا تذکرہ کرنے کے خلاف ائمہ کو مذکورہ پولیس نے وارننگ جاری کی ہے۔

نومبر 14 کے روز جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ”اس کی تعمیل میں ناکامی مذہبی لیڈروں کے لئے نتائج“ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنی رپورٹ میں انقلاب نے کہا ہے کہ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے پرانی دہلی کی ایک مسجد میں مداخلت کرتے ہوئے امام سے کہا کہ وہ اپنی نماز یا تقریر میں اسرائیل کا ذکر نہ کریں۔