Headlines

اپوزیشن کے ہنگامہ پر بڑی کارروائی، لوک سبھا سے آج مزید 49 ممبران پارلیمنٹ معطل، اب تک 141 ہوئے سسپینڈ

اپوزیشن کے ہنگامہ پر بڑی کارروائی، لوک سبھا سے آج مزید 49 ممبران پارلیمنٹ معطل، اب تک 141 ہوئے سسپینڈ

اپوزیشن کے ہنگامہ پر بڑی کارروائی، لوک سبھا سے آج مزید 49 ممبران پارلیمنٹ معطل، اب تک 141 ہوئے سسپینڈ

وک سبھا میں تختیاں دکھانے اور ایوان کی توہین کرنے کو لے کر منگل کو فاروق عبداللہ، ششی تھرور، منیش تیواری اور سپریا سولے سمیت 49 مزید اپوزیشن اراکین کو پارلیمنٹ کے موجودہ سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں تختیاں دکھانے اور ایوان کی توہین کرنے کو لے کر منگل کو فاروق عبداللہ، ششی تھرور، منیش تیواری اور سپریا سولے سمیت 49 مزید اپوزیشن اراکین کو پارلیمنٹ کے موجودہ سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ ایوان کی توہین کے معاملے میں اب تک کل 95 لوک سبھا ممبران کو معطل کیا جا چکا ہے۔ اس سپہلے گزشتہ ہفتے جمعرات کو 13 ارکان اور پیر کو 33 ارکان کو معطل کیا گیا تھا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو ملا کر 141 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کیا جا چکا ہے۔

دو مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد جب 12.30 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو صدارتی چیئرمین راجیندر اگروال نے اراکین کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ایک ناخوشگوار واقعہ ہے کہ بار بار کی درخواستوں کے باوجود آپ ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ آپ آسن کی نافرمانی کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے پارلیمنٹ میں سیکورٹی میں چوک کے معاملے میں آسن کے قریب آکر نعرے لگانے والے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ مسلسل درخواست کے بعد بھی آپ ضابطوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور آپ نے آسن کو کارروائی کرنے کیلئے مجبور کردیا ہے