Headlines

لک میںCOVID-19کیسزمیں اضافے کےبعدمرکزالرٹ، JN.1ویرینٹ کےحوالےسےریاستوں کودی گئی یہ ہدایات

لک میںCOVID-19کیسزمیں اضافے کےبعدمرکزالرٹ، JN.1ویرینٹ کےحوالےسےریاستوں کودی گئی یہ ہدایات

لک میںCOVID-19کیسزمیں اضافے کےبعدمرکزالرٹ، JN.1ویرینٹ کےحوالےسےریاستوں کودی گئی یہ ہدایات

ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام اضلاع میں COVID-19 جانچ کے رہنما خطوط کے مطابق مناسب جانچ کو یقینی بنائیں اور RT-PCR اور اینٹیجن ٹیسٹنگ کے تجویز کردہ عمل کو جاری رکھیں۔

ہندوستان میں چند ر یاستوں اور یوٹی میں کووڈ19معاملوں میں حالیہ اضافے اور ملک میں کورو ناکی نئی قسم جے این وَن کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد مرکزی ہیلتھ سکریٹری سدھانش پنت نے ریاستوں اور یوٹی کو ایک مکتوب بھیج کر ملک میں کووڈ19 کی صورتحال پر لگاتار نظر رکھنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے مابین لگاتار تال میل کے ذریعے ہم کووڈ معاملوں کو کم رکھنے میں کامیاب رہے ہیں، لیکن کووڈ19وائرس موجود ہے اور ہندوستان کی موسمیاتی خصوصیات کے ساتھ اس کا رجحان طے ہو گیا ہے۔ لہذا صحت عامہ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس طرح کی کوششیں جاری رکھنا اہم ہے۔

مرکزی ہیلتھ سکریٹری نےکووڈ19 پر قابو پانے اور اس کے بندوبست کے لئے اس حکمت عملی کو اپنانے پرزوردیاہے۔

1.آنے والے تہواروں کو دیکھتے ہوئے ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیماری پھیلنے کے پیش نظر روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔

2. ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ19 کی روک تھام کے نظرثانی شدہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔