Headlines

اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ کی گئی، لوگوں میں خوف و ہراس

دہرادون: دہلی این سی آر کے بعد اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلے کے یہ جھٹکے پتھورا گڑھ ضلع کے شمال مشرق میں 48 کلومیٹر دور محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے یہ جھٹکے پیر کی صبح 9 بج کر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے اتوار کو دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں زلزلہ آیا تھا۔ ان علاقوں میں گزشتہ چند ماہ میں زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ کی گئی، لوگوں میں خوف و ہراس

پیر کی علی الصبح آنے والے زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے پہلے 5 اکتوبر کو اتراکھنڈ کے اترکاشی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

دہرادون: دہلی این سی آر کے بعد اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلے کے یہ جھٹکے پتھورا گڑھ ضلع کے شمال مشرق میں 48 کلومیٹر دور محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے یہ جھٹکے پیر کی صبح 9 بج کر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے اتوار کو دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں زلزلہ آیا تھا۔ ان علاقوں میں گزشتہ چند ماہ میں زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔