Headlines
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے لئے تیز ترین سنچری بنانے کا ڈیون کونوے کا ریکارڈ صرف 15 منٹ بعد دوسرے اینڈ پر بلے بازی کرتے ہوئے رچن رویندر نے توڑ دیا۔ اس میچ میں رچن نے 82 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو کہ کونوے سے ایک گیند کم ہے، جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

15 منٹ میں 23 سال کے نوجوان نے توڑا سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ، ورلڈ کپ ڈیبیو پر مچایا تہلکہ، انگلینڈ کا نکالا دم

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ طوفانی بلے بازوں سے بھرپور انگلش ٹیم بمشکل 9 وکٹوں پر 282 رنز بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 10 رنز پر پہلی وکٹ گنوا بیٹھی، لیکن اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی 

283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کیلئے میدان میں اترے رچن رویندر نے دھماکہ خیز سنچری بنائی۔ تجربہ کار ڈیون کونوے نے بھی 152 رنز کی طوفانی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

ڈیون کونوے نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 83 گیندوں پر 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ نیوزی لینڈ کے لئے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بن گئی اور انہوں نے مارٹن گپٹل کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا