Headlines

آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے نیتا امبانی کی تعریفوں کے پُل باندھے، کہا کہ ریلائنس فاؤنڈیشن اولمپک اقدار کے مطابق کر ررہا ہے کام

آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے نیتا امبانی کی تعریفوں کے پُل باندھے، کہا کہ ریلائنس فاؤنڈیشن اولمپک اقدار کے مطابق کر ررہا ہے کام

آئی او سی کے صدر باخ نے کہا: “انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی اپنی ساتھی اور دوست نیتا امبانی کے ساتھ، میں نے ریلائنس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور وہاں بچوں اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور تعلیمی پروگراموں کو دیکھا۔ میں واقعی ریلائنس اور اس کی ٹیم سے متاثر ہوں کیونکہ اس مرکز میں پورے ہندوستان کے بچے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مبئی : انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے نیتا امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی ہے ۔ صدر باخ ممبئی میں جاری آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ باخ نے کہا کہ انہوں نے نئی ممبئی میں ریلائنس فاؤنڈیشن ینگ چیمپس اکیڈمی کے دورے کے دوران جو کچھ دیکھا اس سے وہ بے حد متاثر ہوئے۔

آئی او سی کے صدر باخ نے کہا: “انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی اپنی ساتھی اور دوست نیتا امبانی کے ساتھ، میں نے ریلائنس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور وہاں بچوں اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور تعلیمی پروگراموں کو دیکھا۔ میں واقعی ریلائنس اور اس کی ٹیم سے متاثر ہوں کیونکہ اس مرکز میں پورے ہندوستان کے بچے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر محروم خاندانوں سے آتے ہیں۔ یہاں انہیں اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کے ایتھلیٹ بننے کے لیے تربیت اور تیاری کا موقع دیا جاتا ہے۔

باخ خاص طور پر ریلائنس فاؤنڈیشن اور اس کی چیئرپرسن اور آئی او سی کی رکن مسز امبانی کے اولمپک اقدار کے مطابق کئے جا رہے کام سے خوش تھے، انہوں نے کہا کہ نیتا امبانی کا کام اولمپک اقدار کی درست عکاسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی او سی میں میرے ساتھی ہندوستان میں کھیلوں کے لیے اچھا کام کر رہے ہیں۔

باخ نے مزید کہا کہ “ریلائنس فاؤنڈیشن کا کام کچھ ایسا ہے جو واقعی ہماری اولمپک اقدار اور وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کام کو اتنے بڑے پیمانے پر اور وہ بھی ایک پرائیویٹ تنظیم ریلائنس فاؤنڈیشن کی طرف سے ہوتا دیکھ کر واقعی متاثر کن ہے۔ نیتا امبانی کی ہدایت کاری میں یہ کام ہندوستان میں کھیلوں کے مستقبل اور اولمپکس میں کھیلے جانے والے کھیلوں کے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔