Headlines

ہندوستان کی اسرائیل اور حماس سے اپیل، کہا: عام شہریوں کی ہورہی موت، کشیدگی کریں کم

۔

نئی دہلی : اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ماہ سے جاری جنگ کے درمیان  ہندوستان نے جمعرات کو ایک بار پھر کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا۔ نیز لڑائی میں شہری اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بین الاقوامی انسانی قانون پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان فلسطینی عوام کے لئے مزید انسانی امداد بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیلی شہروں پر غیر معمولی حملوں کے بعد سے اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کر رہا ہے۔

غزہ شہر کے الشفاء اسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کے آپریشن کے بارے میں نئی ​​دہلی کے نقطہ نظر کی بابت پوچھے جانے پر باگچی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف ایک مخصوص اسپتال کا نہیں ہے اور ہندوستان نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔