Headlines

ہندوستانی سرزمین پر 1998 کے بعد عالمی کپ کا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش سے آج

بنگلہ دیش کی ٹیم: شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنجید حسن تمیم، نظم الحسن شانتو (نائب کپتان)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن معراج، نسیم احمد، شک مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، شوریٰ الاسلام، تنظیم حسن ثاقب کے نام شامل ہیں۔

ہندوستانی سرزمین پر 1998 کے بعد عالمی کپ کا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش سے آج

گزشتہ چار میچوں میں بنگلہ دیش نے تین اور ہندوستان نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ تاہم ان چاروں میں روہت شرما، ویرات کوہلی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا۔ ان میں سے تین میچ 2022 میں ون ڈے سیریز کے دوران کھیلے گئے جن میں شیکھر دھون کپتان تھے۔

ئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کا 17 واں میچ آج ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پونے میں کھیلا جائے گا۔ جہاں بنگلہ دیش کی ٹیم اس میچ کے ذریعے واپسی کی کوشش کرے گی وہیں ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کرے گی۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں چار بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ ان میں سے ہندوستان نے تین اور بنگلہ دیش نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار 2007 کے ورلڈ کپ میں پورٹ آف اسپین میں آمنے سامنے آئیں۔ وہ میچ تاریخ کے اوراق میں درج ہو گیا۔ بنگلہ دیش نے گروپ مرحلے میں راہل ڈریوڈ کی ہندوستانی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا ورلڈ کپ سے ہی باہر ہو گئی۔ 2011 کے ورلڈ کپ میں، دونوں ٹیم میرپور میں گروپ مرحلے میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوئے۔ اس بار مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دی۔

اس میچ میں وریندر سہواگ اور ویرات کوہلی نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اس کے بعد دھونی کی قیادت میں ہندوستان نے 2015 میں میلبورن میں ہونے والے کوارٹر فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو 109 رنز سے شکست دی تھی۔ 2019 میں ویرات کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے برمنگھم میں بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔ اب یہ دونوں کے درمیان 2023 ورلڈ کپ میں پانچواں میچ ہوگا۔

گزشتہ چار میچوں میں بنگلہ دیش نے تین اور ہندوستان نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ تاہم ان چاروں میں روہت شرما، ویرات کوہلی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا۔ ان میں سے تین میچ 2022 میں ون ڈے سیریز کے دوران کھیلے گئے جن میں شیکھر دھون کپتان تھے، جبکہ ایک میچ ایشیا کپ 2023 کے دوران کھیلا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں
ہندوستان کی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس اییر، کے ایل راہل، رویندرا جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادو، محمد شامع، روی چندرن اشون، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم: شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنجید حسن تمیم، نظم الحسن شانتو (نائب کپتان)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن معراج، نسیم احمد، شک مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، شوریٰ الاسلام، تنظیم حسن ثاقب کے نام شامل ہیں۔