Headlines

مہاراشٹر: ایکناتھ شندے اہل ثابت، برقرار رہیں گے وزیراعلی، اسپیکر راہل نارویکر نے سنایا فیصلہ

مہاراشٹر: ایکناتھ شندے اہل ثابت، برقرار رہیں گے وزیراعلی، اسپیکر راہل نارویکر نے سنایا فیصلہ

مہاراشٹر: ایکناتھ شندے اہل ثابت، برقرار رہیں گے وزیراعلی، اسپیکر راہل نارویکر نے سنایا فیصلہ

مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے ممبران اسمبلی کی نااہلی پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایکناتھ شندے گروپ کی پارٹی ہی اصل شیوسینا ہے۔ اسمبلی میں فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے رہنما خطوط میں سبھی نکات پر غور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

مبئی : مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے کے درمیان تقریباً ڈیڑھ سال سے چل رہے تنازع کا آج بڑا فیصلہ آگیا اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ ایکناتھ شندے ریاست میں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے شیوسینا کے ممبران اسمبلی کی نااہلی سے متعلق معاملہ میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ایکناتھ شندے اور ان کے ساتھی ایم ایل اے کو اہل قرار دیا ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے ممبران اسمبلی کی نااہلی پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایکناتھ شندے گروپ کی پارٹی ہی اصل شیوسینا ہے۔ اسمبلی میں فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے رہنما خطوط میں سبھی نکات پر غور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ فیصلہ 1215 صفحات پر مشتمل ہے۔ راہل نارویکر نے فیصلے کے منتخب اقتباسات پڑھ کر سنائے ۔ انہوں نے وہ باتیں بتائیں جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنے فیصلے میں راہل نارویکر نے سبھی پیش رفت پر ترتیب وار روشنی ڈالی۔ انہوں نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے کئی فیصلوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے شندے گروپ کو اصلی شیوسینا پارٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اصل شیوسینا کونسی ہے؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شندے دھڑے کو اصلی شیوسینا قرار دیا تھا۔ شیوسینا کا صرف 1999 کا آئین ہی درست ہے۔