Headlines

متھرا شاہی عیدگاہ کا معاملہ: مسلم فریق کی ایس ایل پی پر آج سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت، ہندو فریق درج کرائے گا اعتراض

ئی دہلی: سپریم کورٹ میں پیر کو شری کرشن کی جائے پیدائش شاہی عیدگاہ کیس کی سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ مسلم فریق کی طرف سے دائر ایس ایل پی کی سماعت کرے گی جس میں تمام مقدمات کی سماعت صرف متھرا کی عدالت میں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ہندو فریق عدالت میں درخواست دائر کرے گا اور اپنا اعتراض درج کرائے گا۔ شاہی عیدگاہ کمیٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر ایس ایل پی میں عدالت میں چل رہے مقدمات کی سماعت متھرا کی عدالت میں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فی الحال ہائی کورٹ میں ہندو فریق کی طرف سے دائر تمام سوٹوں کی سماعت جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد یہ تمام کیس متھرا کورٹ سے الہ آباد ہائی کورٹ میں منتقل کیے گئے تھے۔ مسلم فریق متھرا کی عدالت میں ان تمام مقدمات کی دوبارہ سماعت کا مطالبہ کر رہا ہے۔

متھرا میں موجود شاہی عیدگاہ معاملے میں مسلم فریق کی طرف سے داخل کی گئی ایس ایل پی (SLP) پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

ئی دہلی: سپریم کورٹ میں پیر کو شری کرشن کی جائے پیدائش شاہی عیدگاہ کیس کی سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ مسلم فریق کی طرف سے دائر ایس ایل پی کی سماعت کرے گی جس میں تمام مقدمات کی سماعت صرف متھرا کی عدالت میں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ہندو فریق عدالت میں درخواست دائر کرے گا اور اپنا اعتراض درج کرائے گا۔

شاہی عیدگاہ کمیٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر ایس ایل پی میں عدالت میں چل رہے مقدمات کی سماعت متھرا کی عدالت میں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فی الحال ہائی کورٹ میں ہندو فریق کی طرف سے دائر تمام سوٹوں کی سماعت جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد یہ تمام کیس متھرا کورٹ سے الہ آباد ہائی کورٹ میں منتقل کیے گئے تھے۔ مسلم فریق متھرا کی عدالت میں ان تمام مقدمات کی دوبارہ سماعت کا مطالبہ کر رہا ہے۔