Headlines

علی گڑھ میں دو مشتبہ نوجوان پولیس حراست میں، آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ سے جڑے ہونے کا شبہ

علی گڑھ میں دو مشتبہ نوجوان پولیس حراست میں، آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ سے جڑے ہونے کا شب

علی گڑھ میں دو مشتبہ نوجوان پولیس حراست میں، آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ سے جڑے ہونے کا شبہ

اے ٹی ایس (انسداد دہشت گردی اسکواڈ) نے علی گڑھ سے دو مشتبہ نوجوان عبداللہ ارسلان اور معاذ بن طارق کو پولیس حراست میں لیا ہے۔ ان دونوں کے آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ سے جڑے ہونے کا شبہ ہے۔

علی گڑھ: اے ٹی ایس (انسداد دہشت گردی اسکواڈ) نے علی گڑھ سے آئی ایس آئی ایس کے دو مشتبہ نوجوان عبداللہ ارسلان اور معاذ بن طارق کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں پر کٹر پنتھی نظریات سے متاثر ہو کر انٹرنیٹ میڈیا کے ذریعے آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرنے کا الزام ہے اور آئی ایس میں شامل ہونے کا حلف بھی اٹھایا تھا ایسا الزام لگایا جا رہا ہے۔

اے ٹی ایس حکام کے مطابق دونوں ملزمین دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان اکٹھا کر رہے تھے۔ وہ ریاست میں دہشت گردی کی ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ واقعہ کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اے ٹی ایس ان سے جڑے کچھ دوسرے دہشت گردوں کی بھی تلاش کر رہی ہے۔