Headlines

بہار کے اردو اسکولوں اور مسلم اکثریتی علاقوں میں اب جمعہ کو چھٹی، جنم اشٹمی، رام نومی جیسے تہواروں کی تعطیلات ختم

بہار میں چھٹیوں کا کیلنڈر-2024 جاری کر دیا گیا ہے۔ بہار حکومت کی طرف سے چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کیے جاتے ہی بی جے پی نے سخت حملہ کیا ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ چھٹی والے کیلنڈر نے نتیش حکومت کے ارادوں کو واضح کر دیا ہے۔

ہار میں چھٹیوں کا کیلنڈر-2024 جاری کر دیا گیا ہے۔ بہار حکومت کی طرف سے چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کیے جاتے ہی بی جے پی نے سخت حملہ کیا ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ چھٹی والے کیلنڈر نے نتیش حکومت کے ارادوں کو واضح کر دیا ہے۔

پٹنہ: محکمہ تعلیم کے ایک فیصلے نے سرد موسم میں بہار کی سیاست کو گرم کر دیا ہے۔ فیصلے کو لے کر حکومت کی نیتوں پر بڑے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور پوچھا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کا کیا مطلب ہے، جبکہ ملک میں ایسا فیصلہ کہیں نہیں ہوا ہے۔ بی جے پی اس فیصلے سے اتنی ناراض ہے کہ نتیش کمار سے مطالبہ کر رہی ہے کہ اب نتیش کمار بھی بہار کو اسلامک اسٹیٹ بنانے کا اعلان بھی لگے ہاتھوں کر دیں۔

دراصل یہ سارا معاملہ بہار حکومت کی چھٹی سے جڑا ہوا ہے۔ بہار حکومت نے اب اردو اسکولوں میں یوم جمعہ یعنی جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا ہے، یعنی بہار کے جن علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے، یعنی وہ اکثریت میں ہیں، وہاں اب جمعہ کے دن یعنی ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔ بہار شاید ملک کی پہلی ریاست ہوگی جہاں جمعہ کو مسلمانوں کے لیے سرکاری ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے