Headlines

انڈین موبائل کانگریس سے پی ایم نریندرمودی کاخطاب۔کہا۔ہندوستان میں ترقی کےثمرات ہرطبقے، ہرخطہ تک پہنچنے چاہیے

انڈین موبائل کانگریس سے پی ایم نریندرمودی کاخطاب۔کہا۔ہندوستان میں ترقی کےثمرات ہرطبقے، ہرخطہ تک پہنچنے چاہیے

انڈین موبائل کانگریس سے پی ایم نریندرمودی کاخطاب۔کہا۔ہندوستان میں ترقی کےثمرات ہرطبقے، ہرخطہ تک پہنچنے چاہیے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں 7ویں انڈین موبائل کانگریس۔2023 کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے دوران پی ایم مودی نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 100 ‘5G Use Case Labs’ فراہم کیں۔ یہ لیبارٹریز ‘100 5G لیبز انیشیٹو’ کے تحت تیار کی جا رہی ہیں۔ ‘100 5G لیبز انیشیٹو’ 5G ایپلی کیشنز کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 5G ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ جو ہندوستان کی ضروریات کے ساتھ ساتھ عالمی تقاضوں کو بھی پورا کرے گی۔ یہ منفرد اقدام تعلیم، زراعت، صحت، بجلی، نقل و حمل جیسے مختلف سماجی و اقتصادی شعبوں میں جدت کو فروغ دے گی اور 5G ٹیکنالوجی کے استعمال میں ملک کو آگے لے جائے گی۔

اس موقع پھر خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہمارے نوجوان کسی بھی شعبے میں جتنا زیادہ حصہ لیں گے، اس شعبے میں اتنی ہی ترقی ہوگی۔ نیز، جیسے جیسے نوجوان زیادہ سے زیادہ شعبوں میں شامل ہوں گے، وہ بھی زیادہ سے زیادہ ترقی کریں گے۔ اٹل ٹنکرنگ لیبز اور 5 جی یوز کیس لیبز جیسے پلیٹ فارم ہماری نوجوان نسل کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دیتے ہیں، اور ان میں ان خوابوں کو حاصل کرنے کا اعتماد پیدا کرتے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ترقی کے ثمرات ہر طبقے، ہر خطہ تک پہنچنے چاہیے، ہندوستان کے وسائل سے ہر کسی کو فائدہ اٹھانا چاہئے، ہر ایک کو باوقار زندگی گزارنی چاہئے اور ٹیکنالوجی کے فوائد سب تک پہنچنے چاہئیں، ہم اس سمت میں تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ ہیں. میرے لیے یہ سب سے بڑا سماجی انصاف ہے۔ شہریوں کے لیے سرمائے تک رسائی، وسائل تک رسائی اور ٹیکنالوجی تک رسائی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔