Headlines

آئی او سی اور ریلائنس فاؤنڈیشن نے ہندوستان میں اولمپک ویلو ایجوکیشن کو آگے بڑھانے کے لیے کیا معاہدہ

آئی او سی اور ریلائنس فاؤنڈیشن نے ہندوستان میں اولمپک ویلو ایجوکیشن کو آگے بڑھانے کے لیے کیا معاہدہ

آئی او سی اور ریلائنس فاؤنڈیشن نے ہندوستان میں اولمپک ویلو ایجوکیشن کو آگے بڑھانے کے لیے کیا معاہدہ

مبئی: بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) نے ہندوستان میں اولمپک ویلیو ایجوکیشن پروگرام (OVEP) کی کامیابی کے لیے ریلائنس فاؤنڈیشن کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اولمپک میوزیم کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے گا۔ شراکت داروں نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ معاہدہ نوجوانوں میں کھیلوں کے ذریعے اولمپک اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے ممبئی میں ریلائنس فاؤنڈیشن ینگ چیمپس (RFYC) فٹ بال اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اور ہندوستان میں آئی او سی کی رکن اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے اس نئے تعاون پر اپنے اتفاق کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران صدر باخ اور امبانی نے اولمپک ویلیو ایجوکیشن پروگرام (OVEP) اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرنے والے قلموں کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر صدر باخ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی زندگیوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم ریلائنس فاؤنڈیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ اولمپک ویلیو ایجوکیشن پروگرام (OVEP) نافذ کرنے والے پارٹنر کے طور پر شامل ہوں اور ہم مزید طلباء کو اولمپک اقدار سے روشناس کرنے کے منتظر ہیں۔ اسے پہلے ممبئی کے علاقے میں لاگو کیا جائے گا اور پھر امید ہے کہ پوری ریاست مہاراشٹر میں پھیل جائے گی۔ احترام، دوستی، منصفانہ کھیل اور یکجہتی وہ اقدار ہیں جن سے نوجوان فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور زندگی بھر اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ اور سب سے اہم پہلو اتحاد ہے۔”