Headlines

آربی آئی کااعلان :EMI نہیں بڑھے گی، مہنگائی بھی کم ہوگی،لگاتار5ویں بارریپوریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں

آربی آئی کااعلان :EMI نہیں بڑھے گی، مہنگائی بھی کم ہوگی،لگاتار5ویں بارریپوریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں

آربی آئی کااعلان :EMI نہیں بڑھے گی، مہنگائی بھی کم ہوگی،لگاتار5ویں بارریپوریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں

ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پالیسی ریٹ 6.5 فیصد رہے گا۔ یہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس میں 5-1 کے ووٹ سے کیا گیا۔

ئی دہلی۔ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پالیسی ریٹ 6.5 فیصد رہے گا۔ یہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس میں 5-1 کے ووٹ سے کیا گیا۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس کا کہنا ہے کہ قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح، جغرافیائی و سیاسی حالات اور شدید موسم کی وجہ سے عالمی معیشت اب بھی بہت نازک ہے۔

گورنرشکتی کانت داس کے مطابق، “عالمی سطح پرغیر یقینی صورتحال کے باوجود ملک کی معیشت مضبوط ہے، ہماری بنیاد مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) نے افراط زد کو کنٹرول کرنے اور اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ یہ مسلسل پانچویں بار ہے جب پالیسی ریٹ یعنی ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پربرقراررکھاگیاہے۔