Headlines

IPL 2024 کا شیڈیول، اس دن ممبئی انڈینز کھیلے گی پہلا میچ، کپتان پانڈیا ’اپنی پرفیکٹ ٹیم‘ کو دیں گے چیلنج

آئی پی ایل 2024 22 مارچ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یعنی آج سے ٹھیک ایک ماہ بعد آئی پی ایل کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ ممبئی انڈینز اپنا پہلا میچ دو دن بعد یعنی 24 مارچ کو کھیلے گی۔

ئی دہلی : آئی پی ایل 2024 22 مارچ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یعنی آج سے ٹھیک ایک ماہ بعد آئی پی ایل کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ ممبئی انڈینز اپنا پہلا میچ دو دن بعد یعنی 24 مارچ کو کھیلے گی۔ روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا اس ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہاردک افتتاحی میچ اپنی ہی ‘پسندیدہ فرنچائز’ یعنی پرانی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلیں گے۔ گجرات ٹیم کی قیادت شبھمن گل کریں گے۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

اب تک صرف آئی پی ایل کے پہلے 21 میچوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ ان 21 میچوں کے دوران ممبئی انڈینز کل چار میچ کھیلے گی۔ ہاردک پانڈیا کی ٹیم 27 مارچ کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یہ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔